۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شیخ احمد الزین

حوزہ / لبنانی سنی ممتاز عالم دین شیخ احمد الزین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت  آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ وفاداری کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ہر عمل کیلئے رہبر و قائد کی ضرورت ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن نے شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالفضل طباطبائی کے فرائض سرانجام دینے کے بعد واپسی پر ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ احمد الزین نے کہا کہ یہ اجتماع اس عظیم اسلامی راہ پر گامزن ہے جسے امام خمینی رحمة اللہ علیہ نے وجود میں لایا اور امام خامنہ ای، ایرانی عالموں اور پوری دنیا کے دیگر علماء کے توسط سے جاری ہے۔ خدا کے فضل و کرم سے یہ سلسلہ القدس اور مسجد اقصی تک پہنچ جائے گا ۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ وفاداری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ہر عمل کےلیے رہبر و قائد اور ہر پالیسی میں اتحاد اور مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن کا یہ اجتماع تقریباً 200 سے زائد شیعہ اور سنی علماء پر مشتمل ہے اور یہ اجتماع اتحاد و یکجہتی کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ صیہونی دشمن کے ساتھ مشترکہ جنگ و مزاحمت کی علامت بھی ہے۔

یاد رہے کہ لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن کی ابتدائی بنیاد امام خمینی رحمة اللہ علیہ کے مشورے اور لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد رکھی گئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .